ایران: امریکہ کی ممکنہ جارحیت کا جواب بہت وسیع وسیع ہوگا، بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے امریکی دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا: امریکہ کی کسی بھی نئی جارحیت کا جواب فوری، زوردار اور پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر، دیا جائے گا اور اگر نئی جنگ ہوئی تو تنازع کا جغرافیہ مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا، نے امریکی دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا: امریکہ کی کسی بھی نئی جارحیت کا جواب فوری، زوردار اور پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر دیا جائے گا اور اگر نئی جنگ ہوئی تو تنازعے کا جغرافیہ مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

انھوں نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج موصولہ احکامات کے دائرے میں، امریکی-صہیونی دشمن کے تمام مادی اور غیر مادی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے لئے ٹارگٹ بینک کو اپڈیٹ کر رہی ہیں اور اگر نئی مہم جوئی شروع ہوئی تو امریکہ کی تنصیبات، ساز و سامان، افراد، افواج اور مفادات جہاں بھی زد میں آئیں گے، فوری جوابی کاروائی کا ہدف بن سکتے ہیں۔

فوج کے ترجمان نے واضح کیا: دشمن نے عراقی کردستان کے علاقے میں موجود انقلاب دشمن اور علیحدگی پسند گروہوں کو مسلح کر کے ملک کی مغربی سرحدوں کی طرف سے زمینی محاذ بنانے کی کوشش کی، لیکن مسلح افواج کی یونٹوں کی تعیناتی اور ان گروہوں کے ٹھکانوں کے خلاف پیشگی کارروائیوں نے انہیں اس مقصد کے حصول میں ناکام بنا دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *