رہبر انقلاب اسلامی تمام معاملات کی نگرانی کرتے ہیں / قومی یکجہتی ہمارے میزائلوں سے کم نہیں، جنرل رضائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: حال ہی میں انقلاب کے رہبرِ عزیز سے ملکی حکام اور کمانڈروں کی ملاقاتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میں خود بھی ان کی خدمت میں حاضر ہؤا اور واقعی محسوس کیا کہ وہ ملک کے تمام معاملات کی تفصیلات سے آگاہ ہیں۔ / میری آخری بات یہ ہے کہ قومی اتحاد اور قومی یکجہتی ہمارے میزائلوں سے کم نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے کہا:

حال ہی میں انقلاب کے رہبرِ عزیز سے ملکی حکام اور کمانڈروں کی ملاقاتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میں خود بھی ان کی خدمت میں حاضر ہؤا اور واقعی محسوس کیا کہ وہ ملک کے تمام معاملات کی تفصیلات سے آگاہ ہیں۔ یہاں تک کہ انھوں نے ایک خبر کا تذکرہ کیا تو میں نے دیکھا کہ وہ مجھ سے زیادہ اس خبر سے آگاہ ہیں؛ حالانکہ ان مسائل میں میری موجودگی اب ان سے کہیں زیادہ ہے۔

میں نے محسوس کیا کہ وہ ملک کے تمام معاملات میں حاضر و موجود ہیں اور مسلسل لکھتے ہیں، احکام جاری کرتے ہیں، مشورے دیتے ہیں اور مطالبات پیش کرتے اور ہدایات دیتے ہیں۔ وہ اجلاس بھی بہت اچھا اجلاس تھا اور شاید دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔ ہم بھی ان کی خدمت میں حاضر تھے اور روحانی ماحول سے مستفیض ہوئے اور ان کی امامت میں نماز ادا کی۔

قومی اتحاد و یکجہتی ہمارے میزائلوں سے کم نہیں ہے

میری آخری بات یہ ہے کہ قومی اتحاد اور قومی یکجہتی ہمارے میزائلوں سے کم نہیں ہے۔ اس اتحاد اور قومی یکجہتی کو سیاسی میدان تک محدود نہیں رہنا چاہئے، بلکہ اس کو معیشت، کاروبار اور ثقافتی مسائل میں بھی آنا چاہئے۔ آج واقعی ثقافتی مسائل، اطلاعات اور سماجی یکجہتی ہمارے میزائلوں سے کم نہی ہیں۔

دشمن جب اس اتحاد اور یکجہتی کو دیکھتا ہے تو مایوس اور ناامید ہوجاتا ہے۔ دشمن جتنا جلد مایوس ہو، اتنا جلد اس کی بساط لپٹ جائے گی اور وہ ایرانی قوم کے مد مقابل آنے سے دستبردار ہو جائے گا۔

ایران سے باہر بھی الحمدللہ ہماری صورتحال اچھی ہے؛ چاہے لبنان کی مقاومت ہو، یمن ہو یا دنیا میں موجود دیگر مقاومتی تحریکیں ہو۔

عالمی رائے عامہ آج مکمل طور پر ایران کے حق میں مثبت انداز سے بدل گئی ہے اور دنیا والوں نے ایرانی قوم کی مضبوطی، قوت اور صلاحیت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔ لہذا، ان اعزآزات و افتخارات اور فتوحات اور کامیابیوں ـ جن کا تعلق ایرانی قوم سے ہے ـ محفوظ اور مضبوط کرنا چاہئے۔

قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری نے آخر میں امید ظاہر کی کہ خدائے متعال اور حضرت ولی عصر (عَجَّلَ اللہُ تَعَالیٰ فَرَجَہُ الشریف) کی مدد سے ایرانی قوم کے لئے مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *