Tuesday, November 3, 2026

JWD NEWS

International News Portal in Urdu, English & Persian

جزیرہ قِشم کی جنوبی فضائی حدود میں دو امریکی جاسوسی ڈرونز MQM-170 کا شکار

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اب تھوڑی دیر پہلے، MQM-170 قسم کے دو امریکی جاسوسی ڈرون جزیرہ قشم کی جنوبی فضائی حدود میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس کے جدید الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کے جال میں پھنس گئے اور صحیح سلامت بطور غنیمت قبضے میں لے لئے گئے۔

بغیر پائلٹ کے ان دو طیاروں کے ساتھ، اس قسم کے ان امریکی طیاروں کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے جو سپاہ پاسداران کے ممتاز اور ماہر افسران کے قبضے میں آئے ہیں۔

ظاہر ہے کہ جارح امریکی دشمن ایک بار پھر اس نوعیت کے ڈرونز کے استعمال سے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اللہ کے فضل سے، سینٹ کام کے دہشت گرد کمانڈر، بریڈ کوپر، کے سیاہ ریکارڈ میں ایک شکست اور بھی، شامل ہو گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *