امریکا نے سعودی عرب میں دوبارہ سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

ریاض: سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری کرتے ہوئے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کے باعث سکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سفارت خانے کا سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان حملوں میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں اور سفری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورت حال تیزی سے مزید سنگین ہوسکتی ہے۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے سعودی عرب کے اندر نقل و حرکت سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرکاری ملازمین کو سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے کے استعمال کے لیے امریکی چیف آف مشن سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں یمن کی سرحد سے 20 میل کے اندر سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *