وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کو عالمی سطح پر ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر 2026‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں 60 سے زائد ممالک کی 500 سے زیادہ کمپنیوں کے درمیان مقابلے کے بعد شزہ فاطمہ خواجہ کو یہ اعزاز دیا گیا۔ ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ دنیا بھر سے ہر سال صرف ایک رہنما کو دیا جاتا ہے۔
شزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت میں پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس برآمدات مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،
شزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت میں مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی تاریخی سطح کو چھو گئیں۔
ملک کا آئی ٹی سیکٹر 3.9 ارب ڈالر کے تجارتی سرپلس کے ساتھ تمام سروسز سیکٹرز میں سرِفہرست رہا اور فری لانسرز کی برآمدی آمدن 1.76 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں رجسٹرڈ و فعال فری لانسرز کی تعداد 23 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
مارچ 2026 میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی 5G اور NGMS اسپیکٹرم نیلامی کامیابی سے مکمل ہوئی، جس کے بعد کل اسپیکٹرم 750 میگا ہرٹز تک پہنچ گیا۔
پاکستان فائبر آپٹک کی تیز رفتار ترویج کے لیے رائٹ آف وے چارجز مکمل طور پر ختم کرنے والا ایشیا کا پہلا ملک بن گیا۔
گوگل نے باضابطہ رجسٹریشن کے ساتھ پاکستان میں پہلا دفتر قائم کیا اور سالانہ 6 لاکھ کروم بکس کی مقامی اسمبلی لائن شروع کی۔
اس کے ساتھ ڈیجی سکلز پروگرام سے 45 لاکھ سے زائد نوجوان (جن میں 8 لاکھ خواتین شامل ہیں) مفت ڈیجیٹل تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں جی ایس ایم اے کے مطابق پاکستان نے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی تفریق 38 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد تک لانے میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔عالمگیر درجہ بندی میں بہتری: پاکستان نے آئی ٹی یو (ITU) کے آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس 2026 میں 27 درجے کی نمایا ں پیشرفت کی۔
عالمی اعزاز کو پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔