یوکرین کے 3 پاور پلانٹس دھماکوں سے تباہ ہو گئے + ویڈیو
موصولہ رپورٹس کے مطابق، روسی افواج نے آج صبح یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر وسیع میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
ابنا؛ یوکرین کے دنیپرو (Dnipro) شہر میں واقع دنیپروسکا تھرمل پاور پلانٹ (Prydniprovska TPP) روسی Kh-101 کروز میزائلوں کا براہ راست نشانہ بنا اور شدید آتش زدگی کا شکار ہو گیا۔
حملے کی تفصیلات اور ہتھیاروں کی نوعیت
فوجی ذرائع اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس کی بنیاد پر، اس حملے میں اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے تقریباً 11 Kh-101 کروز میزائل داغے گئے، جن میں سے دو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کلسٹر وار ہیڈز سے لیس تھے۔
اس کے علاوہ، 6 اسکندر-M بیلسٹک میزائل اور 4 KN-23 بیلسٹک میزائل بھی اس پاور پلانٹ کی طرف داغے گئے۔ دنیپروسکا پاور پلانٹ کی طرف داغے گئے کل پراجیکٹائلز کی تعداد تقریباً 21 بتائی گئی ہے۔
مالی و جانی نقصانات
اس پاور پلانٹ پر حملے نے بجلی پیدا کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا اور موقع پر وسیع آتش زدگی کا سبب بنی۔
ان حملوں کے نتیجے میں، دنیپروپیتروفسک صوبے میں دو لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے اور توانائی کمپنی DTEK نے اس صوبے کے ساتھ ساتھ کیئف میں بھی بجلی کی ہنگامی بندش نافذ کی۔
حملے کی وسیع تر جہتیں
یہ حملہ یوکرین کے توانائی نیٹ ورک کے خلاف ایک وسیع تر مربوط کارروائی کا حصہ تھا، جس کے دوران ملک بھر میں اہداف کی طرف تقریباً 80 میزائل اور ڈرون داغے گئے۔
دنیپروفسکا پاور پلانٹ کے علاوہ، کریووریژ، وینی تسیا صوبے میں لادیژین اور خارکف صوبے میں زمییف کے تھرمل پاور پلانٹس بھی نشانہ بنائے گئے۔
یوکرینی حکام نے ان حملوں کو موسم سرما سے قبل ملک کے بجلی کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے کی ایک منظم کوشش قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110