سپاہِ پاسداران: پوری طاقت کے ساتھ دشمن کا منہ توڑ جواب دیں گے

سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دشمنوں کے مقابلے میں پوری قوت اور ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کی جارحیت کا مؤثر سدِباب کرنے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ دفاعی بازدارندگی، پوری قوت اور مکمل تیاری کے ساتھ اس کی اولین ترجیح ہے۔

4 نومبر 2026 کے موقع پر جاری بیان میں سپاہِ پاسداران نے اس دن کی تاریخی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے 4 نومبر 1964، 11 فروری 1979 اور 4 نومبر 1979 کے واقعات کو امریکی مداخلت اور ایرانی عوام کی جدوجہد کی تاریخ کے اہم سنگِ میل قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفارت خانے سے حاصل ہونے والی دستاویزات نے امریکہ کی سازشوں اور ایران کے اندرونی معاملات میں اس کی مداخلت کو بے نقاب کیا۔ سپاہِ پاسداران نے 12 روزہ اور 40 روزہ مسلط کردہ جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ہر مرحلے پر دشمن کے عزائم کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

سپاہِ پاسداران کے مطابق ملکی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیاری موجود ہے۔ دشمن کے اہداف کی فہرست بھی تیار ہے اور کسی بھی حملے کا جواب دینے میں جغرافیائی حدود کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

بیان میں رہبرِ معظم انقلاب کے فرامین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سپاہِ پاسداران اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ اسی طرح امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (مدظلہ العالی) سے وفاداری اور انقلاب کے اصولوں پر ثابت قدمی کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

آخر میں سپاہِ پاسداران نے امریکہ اور صیہونی محاذ کو خبردار کیا کہ ایرانی قوم اور اس کی دفاعی قوت کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *