November 6, 2026

JWD NEWS

International News Portal in Urdu, English & Persian

ایرانی قوم نے میدانِ جنگ، آبنائے ہرمز اور واشنگٹن میں ٹرمپ کو شکست دی، جنرل رضائی + تصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے امریکہ کے مقابلے میں ایرانی قوم اور مسلح افواج کے کردار کی غیر معمولی اہمیت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا: ایرانی قوم اور مسلح افواج نے ٹرمپ کو میدانِ جنگ اور آبنائے ہرمز میں تزویراتی شکست اور واشنگٹن میں سیاسی شکست دی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری، میجر جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا: ایرانی قوم اور مسلح افواج نے ٹرمپ کو میدانِ جنگ اور آبنائے ہرمز میں تزویراتی شکست اور واشنگٹن میں سیاسی شکست دے دی۔ معیشت کے میدان میں بھی امریکی عوام کو ٹرمپ کی جنگ کا بل ادا کرنا پڑا۔

انھوں نے زور دے کر کہا: جو لوگ ایرانی قوم سے الجھیں گے وہ محاذِ جنگ سے لے کر اپنے گھروں تک، عذاب بھگتیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی اکثریتی نشستیں حاصل کر کے ریپبلکن پارٹی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کو بھاری شکست دی۔

ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 54 اور ایوانِ نمائندگان کی 223 نشستوں پر قبضہ کر کے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا؛ جبکہ ریپبلکنز نے دو ایوانوں میں بالترتیب 7 اور 26 نشستیں کھو دیں۔

ان انتخابات کے نتائج ایسے حالات میں سامنے آئے جب ایران کے خلاف جنگ کے معاشی اثرات اور امریکہ میں زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت ٹرمپ حکومت پر تنقید کا بہت بڑا عنوان بن چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *