سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 9600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8230 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 96 ڈالر اضافے سے 4131 ڈالر فی اونس ہے۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔