November 6, 2026

JWD NEWS

International News Portal in Urdu, English & Persian

قربِ قیامت ہے اگر پیپلز پارٹی کراچی سے این اے کی 7 نشستیں جیت جائے: حافظ نعیم الرحمان

(5 نومبر 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ قربِ قیامت ہے اگر پیپلز پارٹی کراچی سے 7 قومی اسمبلی کی نشستیں جیت جائے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی عملاً ماضی بن چکی ہیں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر شہر کی آبادی درست گنی جاتی تو قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھ جاتیں، لوگوں کی پہلی ڈیمانڈ ہے کہ گنتی درست کی جائے، ہمارا ایوریج ووٹ 45 ہزار اور پیپلز پارٹی کا 15 ہزار ہے، انہوں نے برباد ہوتے شہر کو مزید برباد کر دیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں سسٹم کام کر رہا ہے اب تو سسٹم کو صوبے بھی دے دیے، سسٹم کے خلاف باتیں کرنے والے سسٹم کو کولیبوریٹ کر رہے ہیں، 2005 سے اب تک کے فور منصوبہ نہیں بننے دیا گیا، بروقت منصوبہ بن جاتا تو گھروں میں نلکوں میں پانی آتا، بلاول کے گھر میں ٹینکر سے پانی آتا ہے، وہ 18 سال سے کر کیا رہے ہیں؟ پانی کا نظام خراب اور ٹینکر کا نظام اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج کا ایس تھری منصوبہ 12 سال سے نہیں ہوا، گرین لائن 2016 میں شروع ہوئی لیکن اب تک مکمل نہیں ہوئی، ریڈ لائن نے مرکزی شاہراہ کا بیڑہ غرق کیا ہوا ہے، سرکلر ریلوے کے 8 افتتاح ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو صوبے سے پیسے نہیں ملتے، 3360 ارب 15 سالوں میں کراچی کو صوبائی حکومت سے ملنے چاہیے تھے، صوبے میں آنے والے پیسوں کا 76 فیصد کراچی کو ملنا چاہیے تھا، کراچی کا حصہ اب 76 سے 18 فیصد پر آگیا ہے، ٹاونز کے پاس جو پیسہ آتا ہے اس میں 92 فیصد تنخواہوں میں چلا جاتا ہے۔

دعا کریں پیٹرول والے معاملے میں تصادم کے بنا مسئلہ حل ہو

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دعا کریں پیٹرول والے معاملے میں تصادم کے بنا مسئلہ حل ہو، حکومت ہٹ دھرمی دکھاتی ہے تو ہم سڑکوں پر ایگریمنٹ کروائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *