محمد عامر نے آئی پی ایل میں شرکت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔
عامر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور رواں سال مئی میں برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہری بن گئے تھے۔
یہ پڑھیں: محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا لی
34 سالہ عامر جو فرنچائز کرکٹ لیگز میں بھی شرکت کرتے ہیں، انہوں نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے ڈرافٹ کے لیے برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی ہے اور یہ ڈرافٹ منگل کو دبئی میں منعقد ہونا ہے۔
انہیں اے پی ایل ‘پلاٹینم’ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے رجسٹریشن کا حوالہ دیتے ہوئے یہ خبر شائع کی تھی کہ فاسٹ بولر 16 دسمبر کو گوا میں ہونے والی آئی پی ایل میں بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
رپورٹ میں اس دعوے کی تائید کے لیے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی مثال دی گئی جنہوں نے ٹورنامنٹ میں پاکستانی شہریوں کی شرکت پر پابندی کے باوجود 2012 سے 2015 کے درمیان ‘کنگز الیون پنجاب’ اور ‘کولکتہ نائٹ رائیڈرز’ کی نمائندگی کی تھی۔