کراچی : ڈاکوؤں نے پوری کرکٹ ٹیم کو لوٹ لیا

کراچی : منظور کالونی میں نائٹ کرکٹ میچ کھیلنے والی پوری ٹیم کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
ڈاکوؤں نے منظور کالونی سیکٹر ایف میں واردات کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو مل گئی، 3 ڈاکوؤں نے کرکٹ میچ کھیلنے والی ٹیم کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔
مذکورہ فوٹیج میں ڈاکوؤں کو پوری ٹیم سے موبائل فونز اور نقدی چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکوؤں نے دوران واردات میچ کھیلنے والے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔